گوجرہ میں تحریک انصاف کے رہنماء کے گھر پر پولیس کا چھاپہ پولیس نے اسامہ حمزہ کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق اسامہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے ملکانوالا چوک میں جلسے کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کیں

گوجرہ میں پولیس کی بھاری نفری نے علی الصبح تحریک انصاف کے رہنما اسامہ حمزہ کے گھر پر ریڈ کرکے انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر اسامہ حمزہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملکانوالا چوک میں جلسہ کے دوران پاکستان فوج کے خلاف نعرے بازی کی اور پاک فوج کے امیج کو نقصان پہنچایا جس پر پی ٹی آئی رہنما اسامہ حمزہ کے دیگر ساتھیوں سمیت 25/30 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں