صدر مملکت عارف علوی اور ایران کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ دونوں صدور کا غزہ میں جاری قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے اسلامی ممالک کی جانب سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ

دونوں رہنماؤں کا خطہ بالخصوص غزہ کی صورتحال اور دوطرفہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

دونوں صدور کا غزہ میں جاری قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے اسلامی ممالک کی جانب سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور
غزہ سمیت مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور پیدا شدہ سنگین صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی

خواتین اور بچوں سمیت 19 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے جاں بحق ہونےکے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ بندی کرانے اور اسرائیلی مظالم کو روکنے میں ناکام رہی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی ۔

دارالحکومت القدس الشریف کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست پر مبنی مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اہم ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے تمام سفارتی اقدامات کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ اور ایران کے اقدامات کی تعریف
صدر نے جموں و کشمیر تنازعہ پر اصولی موقف اور فلسطینی کاز کی حمایت پر ایرانی قیادت کو سراہا

صدر کا 15 دسمبر 2023 کو سیستان بلوچستان میں ایرانی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے پر ایران کی حکومت اور برادر عوام سے دلی تعزیت کا اظہار
دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اظہار

مند -پشین بارڈر سسٹینینس مارکیٹ پلیس اور گبد -پولن بجلی ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ افتتاح ٹھوس پیش رفت ہے ۔صدر ڈاکٹر عارف علوی

دونوں صدور کا باہمی اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں