وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کل جماعتی جموں و کشمیر کانفرنس مقبوضہ جموں وکشمیرکو ہندوستان میں ضم کرنے اور آبادی کی ہیئت تبدیل کرنے کے اقدامات کی مذمت

اسلام آباد

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کل جماعتی جموں و کشمیر کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا

یہ اجلاس ہندوستان کی طرف سے پے در پے مقبوضہ جموں وکشمیرکو ہندوستان میں ضم کرنے اور آبادی کی ہیئت تبدیل کرنے کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے،مشترکہ اعلامیہ

اجلاس ان اقدامات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتا ہے،مشترکہ اعلامیہ

ہندوستان کی طرف سے 5/اگست2019ء اور اس کے مابعد اقدامات اور ان کی ہندوستان کی سپریم کورٹ سے توثیق، تنازعہ جموں وکشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکتی،مشترکہ اعلامیہ

ریاست جموں وکشمیرکا تنازعہ گزشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈا میں تصفیہ طلب تنازعہ کے طور پر موجود ہے،مشترکہ اعلامیہ

ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ ایک وحدت کے طور پر ہو گا ،مشترکہ اعلامیہ

مقبوضہ جموں و کشمیر کا ہندوستان میں انضمام اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں اور بالخصوص قراراداد نمبر1951(91) اور1957(122) کی سنگین خلاف ورزی ہے،مشترکہ اعلامیہ

یہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری تحریک آزادی کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چارٹر کے مطابق تسلیم شدہ حق خودارادیت کی تحریک سمجھتا ہے اور اس تحریک کی ہر سطح پر مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے،مشترکہ اعلامیہ

یہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو جو ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی کا استقامت اور دلیری سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔مشترکہ اعلامیہ

یہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر میں اظہار خیال کی پابندی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین، سیاسی کارکنوں، نوجوانوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں او ر نظر بندیوں کی پر زور مذمت کرتا ہے۔مشترکہ اعلامیہ

یہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر کی زیرحراست قیادت یاسین ملک،مسرت عالم بھٹ، شبیر احمد شاہ،محترمہ آسیہ اندرابی، ڈاکٹر قاسم فکتو، نعیم احمد خان، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین اور دیگر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،مشترکہ اعلامیہ

اجلاس گرفتار حریت قائدین کی زندگی کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور ان سیاسی قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے،مشترکہ اعلامیہ

۔یہ اجلاس مقبوضہ جموں و کشمیر میں کالے قوانین کے نفاذ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ڈومیسائل کے قانون میں تبدیلی کرکے ہندوستانیوں کو جموں و کشمیر میں آباد کرنے کی مذمت کرتا ہے ،مشترکہ اعلامیہ

اجلاس وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کے دوران کشمیریوں کے موقف کی جاندار ترجمانی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ

اجلاس چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں ان کی توجہ تنازعہ کشمیر کی طرف مبذول کروانے کو خوش آئند سمجھتا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ

اجلاس اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ سیز فائر لائن کے دونوں اطراف کے عوام حق خودارادیت کی جدوجہد کو بارآور کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے،مشترکہ اعلامیہ

آزا د جموں و کشمیر حکومت، جملہ سیاسی جماعتیں،آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیری ڈائیسپورا مل کر اندورن ملک اور بیرون ملک تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔مشترکہ اعلامیہ

جموں وکشمیر ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک سہ فریقی مسئلہ ہے جس کے جموں وکشمیر کے عوام لازمی فریق ہیں،مشترکہ اعلامیہ

جموں وکشمیر کے عوام ایسا کوئی حل قبول نہیں کریں گے جس میں ان کی مرضی اور منشاء شامل نہ ہو۔مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کل جماعتی جموں وکشمیر کانفرنس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی

کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد ،سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی ،صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یسین اور صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر شریک ہوئے

صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ،سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ،سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان کانفرنس میں شریک ہوئے

وزراء حکومت موسٹ سینئر وزیرکرنل وقار احمد نور، وزیرلوکل گورنمنٹ فیصل ممتاز راٹھور، وزیرہائر ایجوکیشن ملک ظفر، میاں عبدالوحید، وزیرقانون، وزیرمذہبی امور/اوقاف احمد رضا قادری بھی موجود تھے

صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم ،صدر جموں و کشمیر لبریشن لیگ خواجہ منظور قادر ایڈوکیٹ ،اور امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق شریک ہوئے

سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام آزادکشمیر مولانا امتیاز عباسی ،ناظم اہل حدیث آزادکشمیر دانیال شہاب مدنی ،امیر تحریک لبیک آزادکشمیر مفتی عبدالغفور ،امیر جمعیت علماء آزادکشمیر مولانا امتیاز صدیقی شریک ہوئے

چئیرمین مجلس وحدت المسلمین علامہ یاسر سبزواری ،چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل علامہ سید فرید عباس نقوی ،امیر آزادکشمیر جمعیت علماء اسلام پیر مظہر شاہ کانفرنس میں شریک ہوئے

حریت کانفرنس آزادکشمیر کے کنوینئر محمود احمد ساغر ،ممبران حریت کانفرنس غلام محمد صفی ،فاروق رحمانی ،رفیق احمد ڈار شریک ہوئے

کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں