حلقہ این اے 49 اٹک 1 سے سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے ازادحثییت سے کاغذات آراو کےآفس میں جمع کروائے ان کے بیٹے شمشیراسلم نے کورننگ امیدوارکےطورپر کاغذات جمع کروائے ۔

اٹک۔حلقہ این اے 49 اٹک ون سے پہلےامیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ۔
سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے ازادحثییت سے کاغذات آراوعدنان انجم راجہ کےآفس میں جمع کروائے ملک امین اسلم کے بیٹے ملک شمشیراسلم نے کورننگ امیدوارکےطورپر کاغذات جمع کروائے ۔ملک امین اسلم نے کہا کہ ضلع کے آئینی حقوق کی جنگ پارلیمنٹ میں لڑوں گا ۔ ۔
موجودہ الیکشن اٹک کے آئینی حقوق کے ایجنڈے پر لڑیں گےملک کےلئےازاد اورشفاف الیکشن کاہوناضروری ہےموجودہ معاشی اوربےیقینی کے ماحول سے نکلنے کے لئےالیکشن کاہوناضروری ہے ۔ضلع کے دوقومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے 59سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ۔ضلع کی پانچ صوبائی اسمبلیوں کے لئے 100سےزائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں