الیکشن ہر صورت میں ہونگے اور ن لیگ ہی اس ملک کی دورڈ سمبھالی گی ساتھ میں اس ملک کو ڈیفالٹ سے بھی نکالے گی سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین کی میڈیا سے گفتگو

الیکشن ہر صورت میں ہونگے اور ن لیگ ہی اس ملک کی دورڈ سمبھالی گی ساتھ میں اس ملک کو ڈیفالٹ سے بھی نکالے گی سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین کی میڈیا سے گفتگو

بہاول پور نجی کالج کے پروگرام میں سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیر زادہ نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکشن ہر حال میں ہونگے اگر لیٹ ہوئے تو نئی آنے والی حکومت بہتر طریقے سے اپنی زمہ داریاں کیسے نبھائے گی ، انہوں نے کہا ملک آج بھی ڈیفالٹ میں ہے دوست ممالک کی مدد سے ڈیفالٹ سے نکالنے کی کوشش ہے ، پندرہ ستمبر کے بعد ہم نے آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں کی قرضے بھی واپس کرنے ہیں ، میاں محمد نواز شریف کے حکم پر ہی دوبارہ الیکشن لڑوں گا ہماری ہمدردیاں ہمیشہ ن لیگ کے ساتھ ہی ہیں ، لیول پلیئنگ فیلڈ نظر آ رہی ہے کردار اپنی جگہ ہیں آج جن صاحب کے لیے لیول پلیئنگ کی بات۔ کی جا رہی ہے ،، کونسا ،، ملک انکے ساتھ ہے اور چائنہ کو نہوں نے فلاپ کر دیا آج وہ سمندر سے گہری لیڈر شپ نہیں ہیں ، آج کل تاجر لیڈر شپ ہے بزنس دیں گے تو تعلقات رہیں گے ، صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا مستقبل وہی ہوگا جو انکے لیڈر کا مستقبل ہے انکو تو آپشن دی گئی تھی کہ باہر چلے جائیں لیکن کسی بھی ملک نے انکی گارنٹی نہیں دی اور انہوں نے سوائے معاشرے کی تباہی کے کچھ نہیں کیا انکی ساکھ ایسے ہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں