امریکہ کے سنٹرل کمانڈ کے سربراہ سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات

جنرل سید عاصم منیر، NI (M)، COAS نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ٹمپا بے، فلوریڈا میں ہیڈ کوارٹرز سینٹرل کمانڈ کے دورے کے دوران ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور CENTCOM اور پاک فوج کے درمیان تربیتی تعاملات کو بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ سی او اے ایس نے دورے کے دوران سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں