وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں بعض عناصر اور قوتیں قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں انہوں نے 9 مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا

اسلام آباد

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آ ہنگی و مشرق وسطیٰ
حافظ طاہر محمود اشرفی کی پریس کانفرنس

پاکستان میں بعض عناصر اور قوتیں قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں

بعض قوتیں پاکستان میں امن و استحکام نہیں چاہتے اور بے بنیاد پراپیگنڈا کرتے ہیں

پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ترین ملک ہے مگر دشمن قوتیں داخلی عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں

دشمن قوتیں عراق ، شام، لیبیا اور مصر کی طرح پاکستان میں داخلی عدم استحکام چاہتی ہیں

سپریم کورٹ کے شکر گزار کہ انہوں نے فوجی عدالتوں سے متعلق مستحسن فیصلہ دیا

9 مئی کو گزرے کئی دن گزر گئے مگر کیا کسی ایک کو اب تک سزا دی گئی؟

تصاویر، ویڈیوز، تمام شواہد موجود ہیں تو کیوں ان مجرموں کو سزا نہیں سنائی گئی

مسئلہ فلسطین اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے

پاکستان نے سب سے پہلے اپنا موقف سامنے رکھا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا

ہمارا مطالبہ ہے کہ جنگی جرائم کا مرتکب ہونے پر اسرائیل کا ٹرائل کیا جائے

فلسطین اور کشمیر کا معاملہ پوری امت کا معاملہ ہے

پوری قوم اس پر متفق ہے،، پروپیگنڈا نا پھیلایا جائے

سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں بارے فیصلے کی بھرپور تائید کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں