سوشل میڈیا پر شادی کی لالچ میں فصل آباد کا رہائشی کچہ اغوا ہونے سے بچ گیا

سوشل میڈیا پر شادی کی لالچ میں فصل آباد کا رہائشی کچہ اغوا ہونے سے بچ گیا

صادق آباد : تھانہ کوٹسبزل پولیس کے انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیل) نے فیصل آباد کے شہری کو اغواء ہونے سے بچا لیا، ترجمان پولیس

صادق آباد : فیصل آباد کا شہری اللہ دتہ ظفراللہ شادی کے جھانسہ میں آکر اوباڑو (سندھ) جا رہا تھا، ترجمان پولیس

صادق آباد : اللہ دتہ ظفراللہ نامی شہری کا دو روز قبل فیس بک پر ڈاکوؤں کی آلہ کار سے رابطہ ہوا تھا، ترجمان پولیس

صادق آباد : ڈاکوؤں کی آلہ کار نے عالیہ نام سے تعارف کرواتے ہوئے فیصل آباد کے شہری کو شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے اغواء کرنے کے لیے اوباڑو بلا رکھا تھا، ترجمان پولیس

صادق آباد : فیصل آباد کا شہری اللہ دتہ ظفراللہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کا ریٹائرڈ اور عمر رسیدہ شخص ہے، ترجمان پولیس

صادق آباد : اللہ دتہ ظفراللہ ڈاکوؤں کی آلہ کار کے دئیے گئے نمبر پر رابطہ میں آتے ہوئے لاہور سے صادق آباد پہنچا اور سکھر والی بس میں سوار ہو کر اوباڑو کے لیے روانہ ہوا، ترجمان پولیس

صادق آباد : تھانہ کوٹسبزل چیک پوسٹ پر پولیس کے انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ ڈیسک) نے ہیومن سورس کی اطلاع پر ناکہ بندی کرکے اللہ دتہ ظفراللہ کو ریسکو کرتے ہوئے محفوظ تحویل میں لے لیا، ترجمان پولیس

صادق آباد : فیصل آباد کے شہری اللہ دتہ ظفراللہ نے حقائق سامنے آنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا، ترجمان پولیس

صادق آباد : پولیس کے انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیلز) پوری طرح ایکٹو ہیں، ڈی پی او رضوان عمر گوندل

صادق آباد : سندھ کے ڈاکو عملی طور پر زیرو ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے نوسربازی سے لوگوں کو تاوان کے لیے اغواء کرنے کی کوشش میں ہیں، ڈی پی او

صادق آباد : پولیس سندھ کے ڈاکوؤں کی ٹریپ کے ذریعے اغواء کی بیسویں وارداتوں کو ناکام بنا چکی ہے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل

صادق آباد : پولیس ملک بھر سے اب تک 241 افراد کو اغواء ہونے سے بچا چکی ہے، ڈی پی او

صادق آباد : عوام سوشل میڈیا پر رابطہ پر کسی لالچ یا دھوکہ میں نہ آئیں، ڈی پی او

صادق آباد : پولیس ہر سطح پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں