امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت داخلہ نے پہلی بار تسلیم کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تقریباً چالیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے،

*افغان میڈیا نے ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی گرفتاری کی بڑی اطلاع دے دی*

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت داخلہ نے پہلی بار تسلیم کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تقریباً چالیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، افغان میڈیا
عبدالمتین قانی، ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ
“ہمارے پاس داعش کے قیدیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور تقریباً 35 سے 40 ٹی ٹی پی کے دہشتگرد ہماری قید میں ہیں”ٹی ٹی پی کے ان دہشتگردوں کی گرفتاریاں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں معلومات سے ممکن ہو سکی ہیں، ٹولو نیوز

حال ہی میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اپنی سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے

“افغانستان پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے”
(وزارتِ خارجہ پاکستان)

امارت اسلامیہ نے اعادہ کیا ہے کہ موجودہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے بارے میں کوئی ثبوت ملنے پر فوری کارروائی کرے گی، افغان میڈیا

ٹی ٹی پی کے ان مٹھی بھر دہشتگردوں کی گرفتاریوں کے افغانستان اور پاکستان کے تعلقات پر اثرات غیر یقینی ہیں، ٹولو نیوز

اگر افغانستان نے سنجیدگی سے اس مسئلے کا حل نکالا تو ممکن ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آ جائے، ماہرین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں