افغانستان کی طالبان حکومت نے مولانا فضل الرحمان کوافغانستان کے دورے کی دعوت کے مقاصد بتادئیے

امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو افغانستان کے دورے کی سرکاری دعوت کے حوالے سے بعض احباب نے ذبیح اللہ مجاہد صاحب کا موقف جاننے کی خواہش کی ہے۔ ان کے صوتی پیغام کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:

“محترم مولانا فضل الرحمن صاحب کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ افغانستان آئیں۔ مملکت پاکستان اور پاکستانی عوام کے حوالے سے افغان عوام اور امارت اسلامیہ کے عزائم سے آگاہی حاصل کریں اور پھر جاکر پاکستانی عوام کو بتائیں کہ ہم کبھی نہیں چاہتے کہ خدانخواستہ پاکستان میں بدامنی ہو۔ پاکستان سے ہمارے تعلقات خراب ہوں یا پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کیا جائے۔ ہم ہرگز یہ نہیں چاہتے۔ اور اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن صاحب بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں