پاکستان میں تقریباً 20 ہزار ایسے افغان باشندے موجود ہیں جنہوں نے امریکی اتحادی فوج کے ساتھ کام کیا، مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے ملک واپس بھیجنے کے حوالے سے پاکستان پر تنقید بیرونی ممالک سے ہوئی، مرتضیٰ سولنگی

پاکستان میں تقریباً 20 ہزار ایسے افغان باشندے موجود ہیں جنہوں نے امریکی اتحادی فوج کے ساتھ کام کیا، مرتضیٰ سولنگی

افغانستان میں طالبان کی حکومت 15 اگست 2021ءکو قائم ہوئی، ان کا اپنا حال یہ ہے کہ وہ ابھی تک ان 20 ہزار افغانوں کو اپنے ہاں منتقل نہیں کر سکی، مرتضیٰ سولنگی

غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ دنیا میں جو سلوک ہوتا ہے، وہ سب جانتے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

یونان میں جب غیر قانونی تارکین وطن ڈوب رہے تھے، انہیں بچانے کوئی نہیں آیا، مرتضیٰ سولنگی

غیر قانونی مقیم افراد کے حوالے سے پاکستان کا ریکارڈ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت اچھا ہے، مرتضیٰ سولنگی

پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں افغان شہری قانونی طور پر موجود ہیں جنہیں صحت، تعلیم اور کاروبار سمیت تمام سہولیات میسر ہیں، مرتضیٰ سولنگی

جن غیر ملکیوں کے پاس دستاویزات یا ویزے نہیں، ہم نے صرف ان کو اپنے ملک واپس جانے کو کہا، مرتضیٰ سولنگی

ہمیں یہ فیصلہ تو کرنا ہوگا کہ غیر ملکی پاکستان کے اندر کس حیثیت سے کتنی دیر قیام کر سکتے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

غیر ملکی افغان شہری ہوں یا کوئی اور، وہ ویزے کے بغیر غیر محدود عرصے تک یہاں قیام نہیں کر سکتے، مرتضیٰ سولنگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں