بشری بی بی بیمار، عمران خان غیر حاضر، عدالت کو جیل حکام کی رپورٹ کا انتظار اور بشری بی بی کے وکیل کو اسلام آباد شفٹ ہونے کا مشورہ
بشری بی بی کے وکیل نے اسلام آباد کی عدالت میں خاور مانیکا کی جانب سے دائر کیس میں بشری بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بشری بی بی لاہور میں ہیں جن کی نزلہ، زکام اور بخار کے باعث طبیعت خراب ہے اور عدالت پیش نہیں ہو سکتیں، آئندہ سماعت موسم سرما کی عدالتی چھٹیوں کے بعد رکھی جائے تاکہ وہ پیش ہو سکیں۔ ہم نے بھی لاہور سے آنا ہوتا ہے۔ جج قدرت اللہ نے وکیل کو مشورہ دیا کہ آپ کچھ عرصہ کے لیے اسلام آباد میں کرایہ پر گھر لے لیں۔
عمران خان کی عدم حاضری پر عدالت نے جیل حکام کی رپورٹ کے لیے سماعت میں وقفہ کیا تو بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے کہا جیل سے جو رپورٹ آنی ہے وہ ہمیں بھی معلوم ہے اور آپ بھی جانتے ہیں۔ جج نے کہا مجھے نہیں معلوم، آپ بتا۔ دیں کہ کیا رپورٹ آنی ہے؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے انتخابات کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہیں ہوا۔جج نے کہا آپ خود کو اپنے کیس تک محدود رکھیں جس کے بعد عمران خان کی حاضری کے لیے جیل حکام کی جانب سے پروڈکشن رپورٹ آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا گیا
بشری بی بی کی طبعیت ناساز ،چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے عدت میں نکاح کے کیس میں عدالت پیش نہ ہوسکیں ، بشری بی بی کے وکیل نے عدالت سے کہا ہم نے لاہور سے آنا ہوتا ہے اس لیے تاریخ لمبی رکھ لیں ، اس پر جج قدرت اللہ نے جواب دیا کہ آپ کچھ عرصے کے لیے اسلام آباد میں کرایہ پر گھر لے لیں ،
آج میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلیتا ہوں لیکن آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔۔۔