سکھرکے معروف سیاسی و سماجی رہنما امیر بخش عرف میر مہر جے یوآئی میں شامل، ائندہ چند روز میں سندھ کی مزید اہم شخصیات جے یوآئی میں شامل ہونگی، صوبائی سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو کا دعوی
تفصیلات کے مطابق سکھر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت امیر بخش عرف میر مہر نے جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے انہوں نے یہ اعلان اپنی رہائش گاہ پر ّجے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو اور مقامی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو نے ان کا اپنی جماعت میں شمولیت پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ آئندہ چند روز میں سندھ کی کئی اہم شخصیات جے یوآئی میں شامل ہونے والی ہیں سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف گرینڈ الائنس کی تیاریاں مکمل ہیں جلد اس کا اعلان ہوگا پیپلزپارٹی سے اتحاد کے لیے بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن ان کو یہ لکھنا پڑے گا کہ وہ کرپشن بند کردیں گےاور جو رقم یا فنڈز جس منصوبے کے لیے آتے ہیں اسی پر خرچ ہونگے ان کا کہنا تھا کہ دھونس اور دھاندلی کے ذریعے حکمرانی کرنے والے آج خوفزدہ ہیں وہ آر اوز اور ڈی آر اوز کو خریدنا بند کریں حلقہ بندیوں کو نہ چھیڑیں پھر جیت کر دکھائیں ہم دو ٹوک الفاظ میں کہتے ہیں کہ اگر اس بار سندھ کا مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی گئی تو وہ حشر کریں گے جو پی ٹی آئی حکومت کا کیا تھااور ایسی تحریک چلائیں گے جو ان کی حکومت کو ہلا دے گا ان کا کہنا تھا ہہ حد ہے کہ اسکول کے ہیڈماسٹرز کو آر اوز اور ڈی آر اوز بنایا گیا ہے حلقہ بندیوں پر تمام جماعتوں نے اعتراضات کیے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے تمام اعتراضات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا ہے ہم صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں،پریس کانفرس کے موقع پر انکے ہمراہ جےیو آئی رہنما ،مولانا محمد صالح انڈھڑ ،آغا سید محمد ایوب شاہ ،مفتی سعود افضل ہالیجوی ،مولانا عبداللہ مہر ،مولانا عبدالحمید مہر ،قاری لیاقت علی مغل ،مفتی محمد اعظم مہر سمیت جے یو آئی علماء کرام کے رہنما و کارکنان موجود تھے شمولیتی تقریب میں امیر بخش عرف میر مہر نے باقاعدہ طور پر جے یو آئی کے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے مشن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ آزاد حثیت سے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے اور انشاء اللہ اب اپنے سیاسی سفر کے آغاز کے بعد بھی عوام کو انکے بنیادی حقوق دلانے کیلئے اپنی خدمت جاری رکھے گے ۔جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری قائد سندھ علامہ راشد خالد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگ بہت جلد سندھ کی سیاسیت میں تبدیلیاں دیکھے گے عرصہ دراز سے سندھ پر زور بازو سے قابض مخصوص جماعت کے خلاف متحد ہوکر ان کا بائیکاٹ کرینگے جے یو آئی نے ہمیشہ ملک کی سلامتی و خوشحالی سمیت عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی سندھ اور سندھ کی عوام کے حقوق پر کسی کو بھی ڈاکے ڈالنے کی اجازتنہیں دینگے جے یو آئی عوامی طاقت سےمخالفین کی نیندیں اڑا دیگی ۔