کبیروالا۔ تھانہ بارہ میل کے باہر اہل علاقہ جودھ پور کا پولیس کے خلاف روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ،ایس ایچ او تھانہ بارہ میل نے 20 کلو دھان چوری کے الزام میں پکڑ رکھا ہے اور اس پر روز تشدد کیا جاتا ہے آج اس کی حالت سیریس ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا اور اب اس کا کوئی پتہ نہیں ہے ،جوان بیٹے کے دکھ میں چند روز قبل بوڑھی ماں بھی چل بسی حکام بالا سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ
کبیروالا۔ تھانہ بارہ میل کی حدود موضع جودھ پور میں 20 روز قبل جودھ پور کے رہائشی نوجوان زبیر 20 کلو دھان چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا لیکن کوئی قانونی کاروائی اور گرفتاری ریکارڈ میں نہ لائی گئی نوجوان زبیر کی گرفتاری کے 10 روز بعد بوڑھی ماں بیٹے کے غم میں چل بسی گزشتہ روز اہلیان علاقہ جودھ پور نے 20 دن کی ناجائز حراست اور تشدد پر جھنگ،اسلام آباد روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور میڈیا کو بتایا کہ ہمارے نوجوان لڑکے کو 20 دن سے ناجائز حراست میں رکھا ہوا ہے اور ہر روز تشدد کیا جاتا اور روز ڈاکٹر کو بلا کر حوالات میں انجیکشن لگوائے جاتے ہیں گزشتہ روز شدید تشدد کرنے پر حالت سیریس ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا جس کا اب کوئی پتہ نہیں کس حالت میں ہے اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے ایس ایچ او بارہ میل کے خلاف ناجائز حراست اور تشدد کرنے پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہ ے کہ ہمارے نوجوان لڑکے کو قانون کے دائرے میں لا کر کاروائی کی جائے