جتوئی کے تھانہ شہرسلطان کی حدود میں پولیس مدعی کے گھر گھس گئی۔ ون فائیو پر کال کیوں کی گرفتاری کے لئیے پولیس اہلکار مدعی کو گھسیٹتے رہے۔ مدعی کو ہراساں کرنے اور زمیں ہاتھ سے جاتے دیکھ کر محمد ایوب نے خود کو آگ لگا دی۔

شہرسلطان کے علاقہ کوٹلہ گانموں میں شہرسلطان پولیس شہری کے گھر گھس گئی اور بغیر وارنٹ گرفتاری کے لئیے گھسیٹتے رہے۔ متاثرہ شخص محمد ایوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکی جائیداد پر قبضہ گروپ کے لوگ ناجائز قبضہ کرکے تعمیرات کرنا چاہتے تھے جب ون فائیو پر کال کی تو الٹا شہرسلطان پولیس ہمیں گرفتار کرنے پہنچ گئی۔ محمد ایوب کو روزانہ صبح شام ہراساں کیا جاتا رہا اور زمین پر بھی قبضہ ہاتھ سے جاتے دیکھ کر پولیس رویہ سے تنگ آکر مدعی نے وڈیو بیان جاری کیا اور پھر خود کو آگ لگا دی۔ پولیس رویہ سے تنگ آکر خود کو آگ لگانے والے محمد ایوب کے خلاف تھانہ شہرسلطان میں مقدمہ درج کردیا جبکہ محمد ایوب نشتر ہسپتال ملتان میں زیرعلاج ہے۔ ایک طرف قبضہ گروپ اور دوسری طرف پولیس رویہ سے تنگ محمد ایوب زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں