ممتاز قبائلی رہنما اور معالج میڈیکل سکالرز چیف آف اورکزئی ڈاکٹر عبدالجانان مدنی اورکزئی کی حاجی غلام علی گورنر خیبر پختونخواہ سے ملاقات۔ ضم قبائلی اضلاع اور خیبرپختونخواہ ڈاکٹرز برادری کے مسائل سے آگاہ کیا۔
ضلع کرم کے اکبر خاندان کے چشم و چراغ اور شیہد اکبر خان سابقہ سینئر و مرحوم قاضی القضاء فقیدالمثال تاریخی شخصیت قبائلی راہنما ملک حاجی گل اکبر چیف آف اورکزئی وزیرستان امن گرینڈ جرگہ کے چیف اور پاک افغان ہمسائیگی تعلقات کے ضامن فرزند ارجمند، چیف آف قبائل ، میڈیکل سکالرز اور ممتاز میڈیکل سکالر ڈاکٹر ملک عبدالجنان اورکزئی مدنی نے گورنرھاوس پشاور میں گورنر خاجی علام علی سے ملاقات کی۔ ان اعلی وبہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ھرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اور ڈاکٹر برادری اور ضم قبائلی اضلاع کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔
ضم اضلاع کی آمن و آمان اور ترقی کی طرف ان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ڈاکٹر عبدالجنان نے ان کے گہرے جذبہ اسلام ، حب الوطنی، قبائلی عوام اور علاقوں سے ان کی سچی محبت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ضم قبائلی اضلاع کی عمومآ اور خصوصاََ سارے ضلع کرم خاص الالخاص انتہائی پسماندہ سب ڈویژن لوئرکرم اور سنٹرل کرم کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر عبدالجنان اورکزئی نے گورنر کے انتخاب پر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے باہمی اتفاقِ رائے کو سراہتے ہوئے قبائلی اضلاع کے عمائدین کی جانب سے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
گورنر نے ڈاکٹر عبدالجنان کو باور کرایا کہ ان کی پہلی ترجیح قبائلی اضلاع میں پائیدار آمن کا قیام اور یکسان ترقی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللّٰہ نے موقع دیا تو قبائلی اضلاع خصوصاََ ضلع کرم کے پسماندہ علاقوں لوئر و سنٹرل کرم کی پسماندگی دور کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے۔ وہ کچھ دیر تک انتہائی دوستانہ اور خوشگواری ماحول میں ان کے ساتھ رہے ۔
ڈاکٹر عبدالجانان نے خاجی علام علی گورنر اور ان کے درویش مزاج، خداترس صاحبزادے اور خیبر پختون خواہ کے چشم و چراغ حاجی زبیر علی کے بحثیت میئر کے دوراندیشانہ اور عیرمتزلذل پرخلوس غزائم وجذبات کو سراہتے ہوئے ملک وقوم کے آثاثے قرار دیتے ہوئے عوام کی طرف گہرے اطمینان و فخر کا اظہار کیا۔
اور بحیثیت مہمان خصوصی حال ہی میں خیبر میڈیکل کالج، خیبر کالج آف ڈینٹسٹری ، رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوشن (آر ایم آئی) پشاور کے کانووکیشن کے موقعوں پر ان کے ولوا لہ ا نگیز پرخلوص عزائم کو ڈینز، فیکلٹی اراکین، فارغ التحصیل ڈاکٹروں طلباء وطالبات اور ان کے والدین کے طرف سے بےحد سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔