اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سربراہان نے سعودی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل فیض الرویلی کی صدارت میں اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشتگردی کے انسداد کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی
سعودی دارالحکومت ریاض میں اسلامی عسکری اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے رکن ممالک کے چیف آف سٹاف نے دورہ کیا جس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ساحر شمشاد مرزا نے کی جبکہ اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی شریک تھے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہوں کو مرکز کی سرگرمیوں سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا۔ اتحاد کی جانب سے اسلامی دنیا اورمعاشرے کی خدمت کے حوالے سے رکن ممالک کی کوششوں کو مربوط کرنے کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی اس موقع پرعالمی سطح پردہشتگردی کے خاتمے کے لیے کی جانےوالی کوششوں کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا