مریم نواز سے اختلاف نہیں ، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے مسلم لیگ ن میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے، جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی ، سردار مہتاب

سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان کا آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا اعلان

سردار مہتاب این اے 16ایبٹ آباد سے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینگے
سردار مہتاب سابق وزیر اعلیٰ کا پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید تحفظات کا اظہارِ

صوبہ میں ن کی قیادت اپنی ذات کو سامنے رکھ کر فیصلے کر رھی ھے، مریم نواز سے اختلاف نہیں ، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہئے اس سے جماعتیں مضبوط ہوتی ہیں مسلم لیگ ن میں منافقانہ سوچ اور دوغلا رویہ اہم ہو گیا ہے،
نواز شریف کی نیت سو فیصد ملک کے حالات ٹھیک کرنا ھے مگر ان کے پاس کمزور معاشی کےٹیم ہوتے ہوےَ معاشی بحران کا حل مشکل نظر آ رہا ھے ،ن لیگ آج پنجاب تک محدود ہو کر رِہ گئی ہے یہ المیہ ھے، سابق وزیر اعلٰی نے کہا کہ نواز شریف سے 35 سالہ رفاقت ہے دو چار برس کی بات نہیں، مخلص ساتھیوں اور نواز شریف کے درمیان جان بوجھ کر فاصلے پیدا کئے جا رھے ہیں
جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی ، موجودہ حلقہ بندیاں بھی میرے خلاف سازش ہیں ،مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا میں تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے ، سیاسی جماعتوں کا منشور مارکیٹنگ سے زیادہ کچھ نہیں ،ہمیں یہ بھی دیکھنا ہو گا عوام سیاست سے کیوں دور ہو رھے ھیں
کمزور معاشی ٹیم نواز شریف کو ناکام کر دے گئی مجھے اس حوالے سے بہت فکر مندی ہے، کیوں وہ خوشامدیوں کے حصار میں ہیں سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہخیبرپختونخوا میں پارٹی کو مضبوط امیدوار کیوں نہیں مل رہے؟؟،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں