پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ریئر ایڈمرل مظہرمحمود ملک، ریئر ایڈمرل شہزاد حامداور رئیر ایڈمرل اظہر محمود شامل ہیں۔

پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی۔ ترجمان پاک بحریہ

ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل مظہرمحمود ملک، ریئر ایڈمرل شہزاد حامداور رئیر ایڈمرل اظہر محمود شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل مظہرمحمود ملک نے 1992 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ جبکہ ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور رئیر ایڈمرل اظہر محمود نے 1993 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ترقی پانے والے تینوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں

افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں