مردہ مرغیوں سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑلیا، 450 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردی گئیں، مردہ مرغیاں سپلائی کرنے پر سپلائر کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج۔

مظفرگڑھ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑلیا، 450 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردی گئیں، مردہ مرغیاں سپلائی کرنے پر سپلائر کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج۔
مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوڈر رکشہ میں مردہ مرغیاں لوڈ کرکے مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جارہی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر سینکڑوں کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔ سپلائر کے خلاف سنگین خلاف ورزی پر تھانہ سول لائن مظفرگڑھ میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مردار گوشت کا کاروبار کرنے والے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پی ایف اے ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں