چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کی اسمبلی رکنیت معطل کردی۔
غلام شہزاد آغا 2020 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ٹیکنوکریٹ ممبر منتخب ہوئے تھے۔
غلام شہزاد آغا سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نااہلی کیس کے پٹیشنر تھے
جس کے تفصیلی فیصلے میں چیف کورٹ گلگت بلتستان نے خالد خورشید کو نااہل قرار دینے کے علاوہ غلام شہزاد آغا کے خلاف حقائق چھپانے کے الزام میں سپیکر کو ریفرنس بناکر الیکشن کمیشن بھیجنے کا حکم دیدیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے خلاف پٹیشن کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی
غلام شہزاد آغا انسدادِ دہشتگردی قانون کے شیڈول فور میں شامل ہیں
حقائق چھپانے کے الزام میں سپیکر جی بی اسمبلی کو حکم دیا کہ ریفرنس بناکر الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے غلام شہزاد آغا کو حکم دیا تھا کہ زاتی حیثیت میں پیش ہوجائے
متعدد سماعتوں میں غلام شہزاد آغا پیش نہیں ہوئے
اسمبلی رکنیت معطل کردی اور انہیں کابینہ و اسمبلی اجلاس میں بیٹھنے اور جھنڈا گاڑی استعمال کرنے سے روکنے کا حکم دیدیا۔