بہاولپور:نیشنل ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ٹرک کو آگ لگ گئی ۔
حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق 9 افراد زخمی ہوگئے تیز رفتار مسافر بس چنگچی کو بچاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ بس کے ٹکرانے سے ٹرک کو آگ لگ گئی ۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں آگ پر قابو پانے کوشش جاری یے ۔
بس میں زخمی خاتون کو نکالنے کی کوشش جاری ہے ریسکیو ذرائع
بہاولپور/ بس حادثہ ۔۔
بہاولپور: جانبحق ہونے والے پانچ افراد میں سے تین کی شناخت ہوگئی ۔
بہاولپور: جل کر جانبحق ہونے والے ٹرک ڈرائیور اور کلینڈر کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ریسکیو ذرائع
بہاولپور: جانبحق ہونے والوں میں 43 سالہ اعجازکا تعلق لیاقت پور سے ہے ۔
بہاولپور: 25 سالہ محمد جاوید ٹوبہ ٹیک سنگھ اور 43 سالہ محمد شاہد فضل آباد کے رہائشی تھے ۔
بہاولپور: اسپتال لائے گئے 10 زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے ۔ اسپتال انتظامیہ
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا بہاولپور بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
وزیر اعلی محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت
زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلی محسن نقوی کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت
وزیر اعلی محسن نقوی نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی
غفلت کے ذمہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم