کویت میں سفیر پاکستان ملک محمد فاروق کی جانب سے پاکستان ہاوُس میں سفارتخانہ پاکستان میں تعینات سیکرٹری محترمہ تحریم الیاس کی تین سالہ سفارتی خدمات مکمل ہونے پر الوداعی جبکہ سفارتخانہ پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن مرزا دانش بیگ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروقار تقریب میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہم ترین شخصیات صدر پاکستان بزنس کونسل محمد عارف بٹ ، صدر پاکستان مسلم سنٹر ن میاں محمد ارشد ، صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی پیر امجد حسین ، ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر حافظ محمد شبیر ، صدر ٹریڈ ونگ شمشاد خان تنولی ، کنٹری مینجر پی آئی اے غلام نبی ، محمد ارشد مغل ، رانا اعجاز حسین ، انجینئر عبید الرحمن ارائیں ، افتخار گھمن ، کرنل ر انجم مسعود ، سینئر رہنما پاک پختون کمیونٹی اختر حسین کوہستانی ، ڈاکٹر شجاع الدین ، ڈاکٹر الطاف ، محمد شفیع خان ، سفارتخانہ پاکستان سے فیصل مجید ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال ، ہیڈ پاسپورٹ سیکشن عثمان نواز ، سینئر صحافی طارق اقبال ، میاں تنویر ساحل کے علاوہ خواتین و دیگر بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے اپنے مختصر خطاب میں محترمہ تحریم الیاس کی ملک و قوم کیلئے سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے۔ انہیں کمیونٹی کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔ اور انہیں کمیونٹی کے ہمیشہ تعاون کی یقین دیہانی کروائی۔ جبکہ محب وطن ، ایماندار ، محنتی ، پروفیشنل آفیسر مرزا دانش بیگ کو سفارتخانہ پاکستان کویت میں تعیناتی پر اپنی پوری ٹیم سمیت کمیونٹی کی جانب سے ویلکم کیا۔ اور پاکستانی کمیونٹی سے انکا تعارف کروایا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سفیر پاکستان ملک محمد فاروق ، فیصل مجید ، محترمہ تحریم الیاس ، فرخ امیر سیال ، عثمان نواز و دیگر ٹیم ممبران کی ملک و قوم کیلئے دن رات انتھک محنت و لگن کو خوب سراہا۔ اور سفارتخانہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور پاکستان کیلئے ہمیشہ اپنے ہر قسم کے مکمل تعاون کی یقین دیہانی کروائی۔ سفیر پاکستان ملک محمد فاروق کی جانب سے تقریب کے شرکاء کی بہترین مزیدار کھانوں سے تواضع کی گئی۔