سعودی عرب میں اسلامی عسکری اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کا اجلاس
اجلاس میں رکن ممالک کے رکن اور معاون ممالک کے چیف آف سٹاف شریک ہوئے
اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی شریک تھے
سعودی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل فیض الرویلی نے اجلاس کی صدارت کی
اجلاس کے شرکا نے اسلامی فوجی اتحاد کی حکمت عملی، اس کے نمایاں اقدامات کا جائزہ لیا گیا
شرکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ، تشدد اور انتہا پسندی سے نمٹنے میں معاون اقدامات کے اہداف اور کردار پر تبادلہ خیال کیا
سعودی آرمی چیف آف سٹاف نے کہا کہ یہ اجلاس اسلامی اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس کی تیاری کےلیے ہے جو فروری 2024 میں ہوں گا