ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کےحملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان اپنے اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

12دسمبر 2023 ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کےحملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان اپنے اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں

دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی

ڈیرہ غازی خان دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 23 پاک فوج کے جوانوں میں سے ایک جوان 35 سالہ غلام مرتضیٰ ڈاھری کی نماز جنازہ
آبائی قبرستان پیر شہمیر میں ادا کردی گئی پاک فوج کے جوانوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 23 جوانوں میں سے ایک کا تعلق تحصیل قاضی احمد کے پبجو تھانہ کی حدود میں واقع گاؤں خیر محمد ڈاہری سے ہے 35 سالہ سپاہی غلام مرتضیٰ
ڈاہری کی معیت کو پاک فوج کے جوان گاؤں خیر محمد ڈاھری لے کر پہنچے جہاں شہید فوجی غلام مرتضیٰ ڈاھری کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی شہید غلام مرتضیٰ ڈاھری کو درگاہ پیر شہمیر قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا
شہید کے نماز جنازہ میں برگیڈئیر رینجرز محمد امین ۔ پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل امان اللہ۔ کیپٹن عبدالحنان ملک ۔ کمشنر شہید بےنظیر آباد سید حیدر شاھ ۔ڈپٹی کمشنر شہید بےنظیر آباد ایاز علی رند ۔ ڈی آئی جی پولیس شہید بےنظیر آباد پرویز احمد چانڈیو ۔ ایس ایس پی نواب شاھ رضا حیدر اور پاک فوج کے جوانوں سمیت مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ٹھری میرواہ

ڈیرہ اسماعیل خان کے درابن کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں 23 فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے
جن میں ٹھری میروہ کے نواحی گاؤں کا نوجوان پاک فوج کا اہلکار امیر حسین شر بھی شہید ہوگیا

ٹھری میرواہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی نوجوان پاک فوج کا اہلکار امیر حسین شر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے حملے میں شہید ہوگیا
شہید کی جسد خاک کو پاک افواج کی نگرانی میں ابائی گاؤں پہنچایا گیا ، شہید کی جنازہ نمازہ فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی شہید کے جنازہ نماز میں علائقہ مکین اور فوج کے افسران نے شرکت کی
شہد اہلکار امیر حسین شر نے پاک فوج کو سال 2011 میں بھرتی ہوا تھا جو 12 سال ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوگیا
شہید فوجی اہلکار امیر حسین کی دفین ابائی گاؤں لکھیر شر کے قبرستان میں کی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ۔درابن میں دہشتگرد حملے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا،

درابن میں دہشتگرد حملے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا،

گزشتہ رات دہشت گردوں کہ حملے میں شہید ارمی کے جوانوں کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا کور کمانڈر پشاور ، آئی جی فرنٹیئر کور ساؤتھ اور خیبر پختو خواہ پولیس کی جانب سے ائی جی اختر حیات گنڈاپور ڈی ائی جی ڈیرہ اسماعیل خان ناصر دستی نے شرکت کی
شہید حوالدار ارشد گل کی نماز جنازہ ادا

ہنگو۔ پاک فوج کے شہید حوالدار ارشد گل کی نماز جنازہ آبائی علاقہ شاہو خیل میں ادا کر دی گئی

ہنگو۔ نماز جنازہ میں سول عسکری افسران اور علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی

ہنگو۔ شہید حوالدار ارشد گل کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا

ہنگو۔ حوالدار ارشد گل گزشتہ روز ڈی آئی خان درابن حملے میں شہید ہوگئے تھے
“وطن کی مٹی گواہ رہنا”

کبیروالا کی سر زمین سے وطن پر ایک اور جوان قربان گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے

23 جوانوں میں شامل لارنس نائیک فوجی صغیر احمد سندھو کا تعلق کبیروالا کے نواحی گاؤں اولک سندھو سے تھا شہید کی نماز جنازہ آ ج 10 بجے اولک سندھو دربار پیر مہر علی شاہ پر ادا کر دی گئی جس میں پاک فوج پنجاب پولیس سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی سپرد خاک کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا سلامی پیش کی گئی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں