خانگڑھ میں 2 کم عمر مغوی بچوں کو مبینہ طور پر ذبح کرکے گوشت بانٹ دیا گیا تیسرے مغوی بچے نے بازیابی کے بعد خوفناک قتل کا بھانڈا پھوڑ دیا

مظفرگڑھ: خانگڑھ میں 2 کم عمر مغوی معصوم بچوں کو مبینہ طور پر ذبح کرکے گوشت بانٹ دیا گیا
تیسرے مغوی بچے نے بازیابی کے بعد خوفناک قتل کا بھانڈا پھوڑ دیا
خانگڑھ میں 8 دسمبر کو 2 بھائی بہن سمیت 3 بچوں کو اغواء کیا گیا.
پولیس اغواء کا مقدمہ درج کرنے کے بعد روایتی تفتیش میں مصروف رہی.
اہل علاقہ کی نشاندہی پر 11 دسمبر کو ملزم بلال کو گرفتار کرکے 7 سالہ علی حسن کو بازیاب کروالیا گیا.
پولیس ملزم کی گرفتاری کے بعد بھی دو دیگر مغوی بچوں سے متعلق کچھ نہ اگلوا سکی
بازیاب ہونے والے بچے علی حسن کے ہوش و حواس میں آنے کے بعد اسکی نشاندہی پر آج 2 مقتول بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا
آپریشن کے دوران چمرو والی میں کماد کے کھیت سے 3 سالہ عبداللہ کی کھوپڑی اور کپڑے برآمد
ڈیڑھ سالہ حفظہ کی تلاش میں تاحال کوئی کامیابی نہ مل سکی
رشتہ دار بلال بہانے سے موٹر سائیکل پر بٹھاکر لے گیا.
بلال نے جمعے کے روز ہی چمرو والی میں 3 سالہ عبداللہ کو چھری کے ذریعے ذبح کرکے قتل کیا.7 سالہ علی حسن
ہفتے کے روز ڈیڑھ سالہ حفظہ کو زبح کرکے قتل کیا گیا.
دونوں بچوں کو ذبح کرنے کے بعد انکا گوشت پکوا کر کھا گیا.علی حسن کا بیان
بلال نے بتایا کہ اس نے گوشت دربار پر بھی بانٹا ہے اور ہوٹل والوں کو بھی دیا.علی حسن
ڈیڑھ سالہ حفظہ کی تلاش جاری ہے،معاملے کی تحقیقات جاری ہیں.ڈی پی او سید حسنین حیدر
ملزم بلال نے گرفتاری کے بعد ابھی تک کچھ نہیں بتایا.پولیس کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں