پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو فرنٹئیر پوسٹ کے ایڈیٹر رحمت شاہ آفریدی کی رہائش گاہ آمد بیوہ صاحبزادی اور صاحبزادوں سے تعزیت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پشاور یونی ورسٹی ٹاؤن میں ڈیلی فرنٹئیر پوسٹ کے ایڈیٹر رحمت شاہ آفریدی کی رہائش گاہ آمد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم رحمت شاہ آفریدی کی اہلیہ اسلام بی بی، صاحبزادی ناہید آفریدی اور صاحبزادوں محمود آفریدی، بلال آفریدی، احمد آفریدی سے تعزیت کی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے منہ بولے بھائی اور فرنٹیر پوسٹ کے چیف ایڈیٹر رحمت شاہ آفریدی کی وفات پر تعزیت کے بلاول بھٹو تعزیت کے لئے پہنچے تو رحمت شاہ کی بیوہ نے ماں کی طرح بلاول کا استقبال کیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم رحمت شاہ آفریدی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مرحوم رحمت شاہ آفریدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو رحمت شاہ آفریدی اپنابھائی کہتی تھیں، مرحوم رحمت شاہ آفریدی مصائب کے دور میں اپنی بہن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے رہے، مرحوم رحمت شاہ آفریدی کو جمہوریت دشمنوں نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، خیبرپختونخوا میں انگریزی صحافت کے فروغ میں مرحوم رحمت شاہ آفریدی کا کردار ناقابل فراموش ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں