قمبر شہدادکوٹ ضلع کے گاؤں رب رکھيو لاکھو میں سیلاب سے متاثرہ غریب خاندان کے خیمے میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے

قمبر شہدادکوٹ ضلع کے گاؤں رب رکھيو لاکھو میں سیلاب سے متاثرہ غریب خاندان کے خیمے میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق راشد کھوسو اپنی فیملی کے ہمراہ خیمے میں سوئے ہوئے تھے تو جلتی موم بتی سے خیمے کو آگ لگ گئی جس کے باعث 4 سالہ امیر کھوسو، 7 سالہ صحت خاتون اور 2 ماہ کی چاہت خاتون جاں بحق ہوگئیں خیمے کا مالک راشد کھوسو، اس کا بھائی ضمیر علی، والدہ نصیباں اور اس کی بیوی شبیراں زخمی ہوگئے. بتایا جا رہا ہے کہ سال 2022 کے سیلاب سے متاثرہ یہ خاندان خیمے میں رہائش پذیر ہیں. خیمے کے مالک رشید کھوسو کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل اور سارا سامان بھی جل کر خاکستر ھو گیا، کچھ نہیں بچا ہم کسان اور غریب لوگ ہیں، انہوں نے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے بھی مدد کی اپیل ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں