کوئٹہ ۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مبینہ پولیس مقابلے میں جان بحق ہونے والے ملزم بالاچ کے والد مولابخش کی آئینی درخواست کی سماعت کی۔
معزز بنچ نے ملزم بالاچ کے مقدمے کی منصفانہ تفتیش کے لیے نامزد علاقائی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ۔
ملزم بالاچ کے مقدمے کی تفتیش کو سی ٹی ڈی مکران بمقام تربت سے کرائم برانچ پولیس کوئٹہ منتقل کرنے کا حکم۔
ملزم بالاچ کے مقدمے کی منصفانہ تفتیش کے لیے کرائم برانچ کوئٹہ کے سئینر پولیس افسروں کی ٹیم کی تقرری کا بھی حکم۔