*قصور/پولیس مقابلہ*
تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، انتہائی خطرناک دو ڈاکو اور مجرم اشتہاری زخمی حالت میں گرفتارڈاکوؤں کے شناخت فضل عرف ڈاکٹر اور شیخ اویس کے ناموں سے ہوئی گرفتار دونوں ڈاکو رابری کے دو مقدمات میں مجرم اشتہاری اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے گنڈا سنگھ کے علاقوں میں وارداتیں کر vرہے تھے صہیب نامی شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ 10 ڈاکو برج روڈ پر ناکہ بندی کر کے راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے ہیں تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے برج روڈ نزد فصل بانس پہنچی ڈاکوؤں نے پولیس گاڑیوں کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی
ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہو گئے جن سے چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی رقم 70 ہزار، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ملزمان کے ساتھی ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں