بلوچستان کے علاقے خضدار میں سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او مراد جاموٹ شہید جب کہ دو شہری زخمی ہو گئے۔
نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے خضدار واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ، تحقیقات کا حکم، مقامی پولیس افسر کی شہادت پر تعزیت و اظہار افسوس*
عوام کے جانی و مالی تحفظ اور بحالی امن پر معمور سیکورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی
واقعے کی تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے ، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان
ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت
نگراں وزیر اعلٰی کا شہید پولیس افسر مراد جاموٹ کو خراج عقیدت، ورثاء سے اظہار تعزیت
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت
وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا دھماکے میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او محمد مراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیر داخلہ سرفرازبگٹی کا شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار
دکھ کی اس گھڑی میں شہید پولیس افسر کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں :وزیر داخلہ
دھماکے میں زخمی راہگیروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی :وزیر داخلہ
دہشت گرد سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ
دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں:سرفراز بگٹی
بلوچستان سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے :سرفراز بگٹی
پوری قوم وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے :سرفراز بگٹی
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا:سرفراز بگٹی