خیببر پختونخوا سے عالمی معیار کا اخبار کے مالک رحمت شاہ آفریدی انتقال کرگئے

خیببر پختونخوا سے عالمی معیار کا اخبار کے بانی رحمت شاہ آفریدی رحمت شاہ آفریدی انتقال کرگئے

ایک تجربہ کار رحمت شاہ آفریدی جن کی جرات مندانہ کردار نے فرنٹیئر پوسٹ جیسے علاقائی اخبار کو عالمی شہرت دلائی، انتقال کر گئے۔ ان کی میراث یاد رکھی جائے گی
‏ماضی کے معروف انگریزی اخبار فرنٹیئر پوسٹ کے ایڈیٹر ان چیف رحمت شاہ آفریدی انتقال کر گئے اناللہ وانا الیہ راجعون انکی نماز جنازہ آج بروز اتوار مورخہ 10 دسمبرصبح 11 بجے باغ ناران حیات آباد پشاورمیں ادا کی جائے گی۔

معروف صحافی محسن رضا نے رحمت شاہ آفریدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ” رحمت شاہ آفریدی نے پشاور سے فرنٹیئر پوسٹ کا آغاز کرکے مارشل لا کے دور میں جرات مندانہ صحافت کا آغاز کیا اخبار کے ہہلے پہلے مالک مرتضی ملک مرحوم تھے جو روزنامہ مسلم کو چھوڑ کر آئے تھے اور ان کی جگہ رحیم اللہ یوسفزئی مسلم کے بیورو چیف بنے اسی ہفتے میں نے نوائے وقت پشاور بیورو کو جوائن کیا دبئی کے اخبار گلف نیوز سے عزیز صدیقی نے آکر ایڈیٹر کے طور پر فرنٹئیر پوسٹ کو سنبھالا وہ رات گئے چوندی چوندی خبر پر اداریہ لکھتے جلد ہی اخبار شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا پھر ایک صاحب نے حضرت آدم اور حوا کی تصویر میگزین میں چھاپ دی اور مدرسے کے طلبہ نے اخبار کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اس کے بعد اصل مالکان سامنے آئے پہلے مومن آفریدی اور بعد میں رحمت شاہ آفریدی آئے رحمت شاہ کے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے بھی تعلقات تھے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر اور ان کے بعد قیصر بٹ ایڈیٹر رہے جرآت مند صحافیوں کی اس اخبار نے بطور ادارہ آبیاری کی رحمت شاہ آفریدی کئی برس قید بھی ریے یہ علیحدہ موضوع ہے ان سے نیازمندی کا تعلق تھا اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں