190 ملین پاؤنڈز کیس کی تحقیقات میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے نئے انکشافات،کابینہ کے زیادہ تر ارکان نے 190 ملین پاؤنڈز واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا ،نیب تحقیقات میں انکشاف

190 ملین پاؤنڈز کیس کی تحقیقات میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے نئے انکشافات،کابینہ کے زیادہ تر ارکان نے 190 ملین پاؤنڈز واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا ،نیب تحقیقات میں انکشاف
سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے یہ انکشافات نیب ٹیم کے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سامنے کیے ہیں۔نیب انوسیٹگیشن ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ این سی اے کے ساتھ 190 ملین پاؤنڈز کے معاملے پرپاکستان کو واپس لینے کی بات کرنی چاہیے،زیادہ تر کابینہ ارکان کا موقف تھا کہ 190 ملین پونڈز پاکستان کو واپس لانا چاہیے،ارکان نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی موقف کو دہرایا۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہے ،واپس آنا چاہیے، مزید انکشاف ہوا کہ زبیدہ جلال نے کابینہ میں یہی موقف اپنایا تھا لیکن انکے اصرار کے باوجود وزیراعظم نے کسی کی ایک نہ سنی۔زبیدہ جلال نے انکشاف کیا کہ 190 ملین پاؤنڈز اور این سی اے معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظورکیا گیا تھا، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سنجیدہ معاملے پربغیرکسی بحث کے ایجنڈا منظور کرلیا گیا اور منٹس کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں