کراچی:رضویہ سوسائٹی پولیس کی بروقت کارروائی
خاتون کو حراساں اور بلیک میل کرکے بھتہ مانگنے والے 2 جعلی صحافی اور 1 جعلی صحافی خاتون گرفتار،خود کو صحافی ظاہر کرکے ملزمان نے زرینہ نامی خاتون کو بلیک میل کرکے 49 ہزار روپے لیے تھے اور مزید پیسوں کا تقاضا رہے تھے
خاتون کی شکایت پر رضویہ سوسائٹی پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ بھتے کی رقم کی وصولی کے لئے خاتون کے گھر دوبارہ آئے تھے،گرفتار ملزمان (جعلی صحافی) کی شناخت ملک سجاد ولد ملک ممتاز احمد خان، دانیال احمد ولد محمد سلیم اور سونیا زوجہ ایاز کے ناموں سے ہوئی
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،ملزمان سے انٹیروگیشن جاری ہے جس کے بعد ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی،ملزمان کے قبضے سے جعلی پریس کارڈ بھی برآمد ہوا ہے،گرفتار خاتون جعلی صحافی سونیا کو وومن تھانہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس