تحریک جوانان پاکستان کے مر کزی چیئر مین عبداللہ حمید گل کی جھنگ آمد،پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی کے بعد جلسہ عام سے خطاب میں آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

تحریک جوانان پاکستان کے مر کزی چیئر مین عبداللہ حمید گل کی جھنگ آمد،،،پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی کے بعد جلسہ عام سے خطاب میں تحریک جوانان پاکستان کے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کیا

تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک پر تین تین بات حکومت کی لیکن ان کی کارکردگی صفر رہی جبکہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی نے اپنی ہی ریاست پر حملے شروع کر دیئے اورپی ڈی ایم کی حکومت نے 16ماہ میں جو چاند چڑھائے وہ سب نے دیکھے تحریک جوانان پاکستان واحد جماعت ہے جو حقیقت میں جوانوں پر مشتمل ہے اور ملک کو اندھیرون سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سے سوال ہے کہ اگر پاکستان میں غربت ہے تو آپ غریب کیوں نہیں سیاستدانوں کی کرپشن کی وجہ سے آج ساڑھے نو کروڑ پاکستانی سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ سے گزارش ہے کہ دہشت گردوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں کرنے کی اجازت دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں