بہاولپور انتظامیہ چالاک نکلی نگران وزیراعلی کو بھی ماموں بنا

بہاولپور چڑیا گھر حادثے کے 24 گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی واقعے کا مقدمہ درج نا ہوسکا
مقدمہ اندراج کیلیے پولیس کو تاحال کوئی درخواست ہی موصول نہیں ہوئی۔ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شیخ اسجد
لعش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے، کاروائی کررہے ہیں۔ پولیس
گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی واقعہ کا نوٹس لے چکے ہیں۔
بہاولپور کے چڑیاگھرمیں شیر کے حملے سے شہری کی ہلاکت کامعاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف نے ابتدائی رپورٹ ڈائریکٹرجنرل وائلڈ لائف کوبھجوادی۔

چڑیاگھرمیں شیرکے حملے سے ایک شہری کی ہلاکت کے معاملے کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف نے ڈائریکٹرجنرل وائلڈ لائف کوتحریری طورپرابتدائی رپورٹ بھجوا دی انکا کہنا ہے کہ واقع کی اطلاع ان کوملتان میں میٹنگ کے دوران ملی جس کے بعد وہ فوری بہاولپورچڑیاگھرپہنچے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کاساڑھے 11بجے کے قریب عملے کوعلم ہوا جبکہ ہلاک ہونیوالا شہری نشئی معلوم ہوتاہے اس کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات اوراس کی شناخت نہیں ہوئی، رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں حقائق سامنے آنے پر تفصیلی مطلع کیاجائے گا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف کے اس مراسلے میں یہ نہیں بتایاگیاکہ ہلاک ہونیوالاشہری چڑیاگھرکی حدودمیں کیسے داخل ہوا اورکیوں نہ کسی بھی عملے کے افراد کواس کاعلم ہوسکا۔
شیر باغ چڑیا گھر میں شہری کی ہلاکت کے واقعہ
تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے کمشنر بہاول پور نے سات رکنی کمیٹی بنادی نوٹفکیشن جاری

اے ڈی سی ریونیو بطور کنوینر کمیٹی کی سربراہی کرینگے۔ ہیڈ آف فارنزک سائنس قائد اعظم میڈیکل کالج، کنزرویٹر فارسٹ، انچارج پی ایف ایس ائے کمیٹی ممبر ہونگے۔ l ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122، انچارج کرائم سینز انوسٹیگیشن،بھی کمیٹی کا حصہ کمیٹی واقعہ کے ذمہ داران کے ساتھ آئندہ حادثات سے بچاوکیلیے سفارشات بھی پیش کرے گی۔ کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ7 اندر پیش کرنے کی ہدایات
بہاولپور: چڑیا گھر میں ٹائیگر کا شہری پر حملہ، شہری کو ٹائیگروں نے چیر پھاڑ دیا

نگران وزیاعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے حملے سے شہری کے جاں بحق کے واقعہ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری وائلڈ لائف اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی

واقعہ کی تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

غفلت برتنے والے عملے کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے، محسن نقوی

چڑیا گھروں کا سیکورٹی آڈٹ کرنے کا حکم

چڑیا گھر کی سیر کے لئے آنے والے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں