ریاست مخالف نعرے بازی پر ساؤتھ زون پولیس کا ایکشن 8 ملزمان گرفتار۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے دوران احتجاج پریس کلب پر ریاست مخالف نعرے لگائے تھے۔
بیش تر ملزمان کو سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔
مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے ان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔
ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا ۔