روسی صدر ولادی میر پوتن سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی دارالحکومت ریاض کے قصر یمامہ پہنچنے پر روسی صدر ولادی میر پوتن کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پرتپاک استقبال کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،باہمی امور سمیت خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ملکر کام کر رہے ہیں روسی صدر ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس کے مثالی تعلقات ہیں جو مستقبل میں مزید مستحکم ہونگے روسی صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو روس کے دورے کی دعوت بھی دی جسے محمد بن سلمان نے قبول کیا