*یونان کشتی حادثہ میں ملوث مرکزی ملزم عتیق بٹ کو چھاپہ مار کاروائی میں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم انسانی سمگلنگ کے منظم گینگ کا مرکزی ملوث ہے
یونان کشتی حادثہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار*
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائی
ڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
چھاپہ مار کاروائی میں یونان کشتی حادثہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
ملزم عتیق بٹ کو چھاپہ مار کاروائی میں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا
ملزم انسانی سمگلنگ کے منظم گینگ کا مرکزی ملوث ہے
ملزم کے خلاف کاروائی مشکوک بینک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر کی گئی
ملزم کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹ میں انسانی سمگلنگ کے حوالے سے خطیر رقم ٹرانسفر ہوئی
ملزم کے اکاونٹ میں 67 لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے تھے
ملزم مذکورہ رقم کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا
ملزم کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کے ساتھ رابطے میں تھا
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد میں یونان کشتی حادثے کے حوالے سے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے
ملزمان کے زیر استعمال بینک اکاونٹس کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے
کسی شخص کو بھی سادہ لوح شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔