واٹر بورڈ میں الگ الگ ریاست بن گئی،زیر زمین پانی نکالنے کا غیر قانونی کاروبار کی اجازت نامہ جاری

کراچی (رپورٹ۔اسلم شاہ)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ لائنون کے ذریعہ پانی کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کاروبار کے لئے ز مین سے پانی نکالنے کا کام اچانک شروع کردیا ہے، نہ قانون،نہ ٹیکس ریونیو کا طریقہ واضح،نہ حکومت سندھ کی اجازت نامہ جاری ہوا ہے انٹی ٹیف سیل اور ہاینڈرنٹس سیل نے مختلف فرموں الگ الگ اجازت نامہ جاری کردیا ہے، واٹر بورڈ میں ریاست کے اندر ریاست قائم ہوگیا ہے، انٹی ٹیف سیل کو سب سوئل واٹر کے خلاف کاروائی کا اختیار دیا گیا تاہم وہ کسی قواعہ ضابط کے بغیر براہ راست سب سوئل واٹر کا عمیرانٹر پرائز اینڈ کمپنی نامی فرم کو باضابط اجازت نامہ جاری کردیا ہے، یہ اجازت نامہ بڑے پیمانے پر پانی کا کاروبار کرنے کا اختیار دیا گیا ہے،سب سوئل واٹر ایک بہت ہی اہم نوعیت او رحساس معاملات ہے، اس کا تجریہ بہت محتاط انداز میں کرنا ضروری ہے لہیذا گنجان آباد شہری علاقوں میں پانی زمین سے نکالنے کا فیصلہ سائنسی بنیادکے اعداد وثمار پر مبنی ہونا چاہیے کہ ایک مخصوس مدت میں کتنا ریجارج ممکن ہے مختلف علاقوں میں عمارتوں کے زمین بوس ہونا کا ماہرین یہ خدشات کا اظہار کرچکے ہیں اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر سب سوئل واٹر کے قیمت کے تعین کرنے کے لئے KWSBنے سیکریٹری بلدیا ت سندھ کو متعد دخطوط ارسال کیا ہے لیکن سب سوئل واٹر کے نرخ کا تاحل تعین تاحال نہ ہوسکا، دلچسپ امریہ ہے کہ زمین نکالنے کا مجاز اتھارٹی سیکریٹری صنعت سندھ سربراہ بنایا گیا ہے،بلدیاتی اداروں، ماحولیاتی اور دیگر 11اداروں کے علاوہ صنعتی زون کے سربراہ کی اجازت نامہ درکار ہے اس بارے میں کسی اداروں سے علاقے کی زیر زمین پانی کی سطح کا مکمل سروے اور ڈیٹاجمع کیا گیا پانی کا تجزیاتی رپورٹ اورپانی کے فراہمی کاحجم اوراعداد ثماراجازت نامہ ضروری ہے اس کے ساتھ،KWSBکے مینجنگ ڈائریکٹر کو براہ راست درخواست، NO-OBJECTIONٰٰٓٓایم ڈی سائٹ کا اجازت نامہ،مجاز اتھارٹی سیکریٹری صنعت کی منظوری حاصل کرنا کا طریقہ کار واضح ہے تاہم مینجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے سیکریٹری بلدیات سندھ کو متعد د بار خظوط لکھا چکے ہے، قانون کے مطابق فرم، پیشکش میں حصہ لے گا جو کراچی کے مختلف اضلاع میں تین سال کام کا تجریہ رکھتا ہو، سب سیوئل واٹر کے لئے KWSBنے اطلاع عا م کے تحت سب سیوئل واٹر پر کام کرنے والی کمپنیوں سے پیشکش طلب کیا تھا،فرم کو اجازت نام پر مشتمل لائسنس کی اجراء کرنے پر ایک لاکھ روپے فی مین ہول کرنے ڈیجٹیل نقشہ جات کے ذریعہ سب سیوئل واٹر کی فراہم کا تمام علاقون کی نشاہدی کرنا قوعہ و ضابط ضروری ہے،جبکہ انڈر سیکشن 14-Aایکٹ کے تحت لائسنس جاری کیا جائیگا500فٹ سے دور پانی کے تنصبات، سائفن، کنڈیوٹ، پمپنگ اسٹیشن، ریز وائر اور لائنوں کے ساتھ رہائشی و تجارتی علاقوں سے دور رکھنے کا حلف نامہ بھی فرم کو دینا ہوگا،مصدق ذرائع کا کہنا تھا کہ انچارج افیسر انٹی ٹیف راشد صدیقی نے اپنے دستخط سے جاری ہونے والا خط نمبر KWSB/IOATC/estt/2021/392بتاریخ 2مارچ 2021ء کو ایس ایچ او رضویہ سوسائٹی پولیس اسٹیشن کو لکھا ہے جس میں عمیر انٹرپرائز اینڈ کمپنی بلڈر ز ڈیولپمنٹ کو زیر زمین سے پانی نکالنے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے اس کے ساتھ کسی نہ کسی ادارے سے اجازت لیا گیا نہ کسی کی اجازت لینے کی ضرورت محسوس کیاہے صرف انٹی ٹیف سیل کو درخواست دے آپ کو سب سیوئل واٹر نکالنے کا ٹھیکہ دیدیا جائے گااس بارے مٰیں نہ ایگز ایکٹو انجینئر،نہ سپرٹنٹڈ نٹ انجینئر،نہ چیف انجینئر سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ تمام افسران سے نہ مشاورات اور نہ جوابدہ ہے انٹی ٹیف ڈیپارٹمنٹ نے الگ قانون اور اپنا الگ نظام واضح کردیا ہے،جبکہ22اکتوبر 2020ء کو ڈائریکٹر پرسنل حشمت اللہ صدیقی کے دستخط سے جاری ہونے والا نمبر KWSB/HRD&A/DDHR/D.P/1626جاری کیا ہے اسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر راشد صدیقی،گریڈ 17میں تعینات افسر کو ایک ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیکر ان کو انچارج افیسر انٹی ٹیف سیل قائم کیا گیاپائپ لائنوں سمیت دیگر غیر قانونی ہاینڈرنٹس اور پانی چوری اور سب سوئل واٹر کی چوری کے سدباب کرنے کا ہدف دیا گیا تھاایسی طر ح ہاینڈرنٹس سیل نے خط جاری کیا گیا ہے، اسٹاف انجینئر منصور ایم بریلوی کے دستخط سے جاری ہونے والے خط نمبرKWSB/SE(HO/TO)/SSB/2021/441بتاریخ 22فروری 2021ء کو جاری کیا ہے خط سپرٹنڈنٹ انجینئر DMCوسطی کراچی لکھیں گے میں زمین سے پانی نکالنے کی اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے اور اس کو لائن کے ذریعہ فراہم کرنے کا اجازت بھی دیدیا گیا سائٹ صنعتی زون میں پانی کی فراہمی کے لئے نیو گلی مار چورنگی پلاٹ نمبر 402/13سے سید الطاف علی بریلوی روڈ کراچی،سپرٹنڈ نٹ انجینئر DMCوسطی نے اگلے دن 23فروری کو خط نمبر DMC/C/SE(civi)/177/2021کو ہاینڈرنٹ سیل کو جاری کیا ہے خط مین یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جان محمد ویلج سے رضویہ چورنگی اینڈ رضویہ چورنگی تا بڑا بورڈتک روڈ کٹنگ کی درخواست موصول ہوا ہے،رضا اللہ خان کی فرم نیو کوہستان ٹرانسپورٹ اینڈ کمپنی نے پلاٹ نمبر C-54سائٹ لیمیٹڈ ایونیو کراچی کی درخواست جمع کرائی ہے جس کو بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں