سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں دہشت گرد حبیب الرحمان مارا گیا

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں دہشت گرد حبیب الرحمان مارا گیا،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد حبیب الرحمان مارا گیا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں