وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اربوں روپے کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث ندیم بابر نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا قلمدان چھوڑ دیا وہ گزشتہ سال پٹرول کے بحران میں ملوث تھے حکومت نے آڈیٹر جنرل کو اس بارے میں تحقیقات کا کہہ دیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدیات کی تھی ۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد ندیم بابر نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا قلمدان چھوڑ دیا ہے ۔خیال رہے کہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم کو عہدے سے الگ ہونے کی ہدایت کی ہے۔
