#طورخم میں #پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر پاکستان خوش آمدید سائن بورڈ نصب کرنے پر #افغان #طالبان حکام نے اعتراض کے بعد سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم آمدورفت کے لئے احتجاجا بند کردیا ہے۔ ممتاز صحافی طاہر خان نے بتایا کہ حکام نے کہا کہ سیکورٹی فورسز طورخم زیرو پوائینٹ پر سائین بورڈ نصب کررہے تھےکہافغان فورسز نے منع کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے باعث ایمپورٹ؛ ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ گاڑیوں کا انا جانا معطل ہے۔ افغان سائڈ پر طالبان میڈیا انچارج قریشی بدلون نے کہا ہے کہ تورخم گیٹ پاکستان کی جانب سے بند کیا گیا ہے۔ بدلون نے وجوہات نہیں بتائی۔
