مولانا فضل الرحمان کے سمدھی گورنر حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس پشاور شادی بیاہ کی تقریبات اور فوٹو شوٹ کے لئے کھول دیا سلیم صافی نے فضل الرحمن پر طنز کے نشتر برسادئیے ۔۔
سئنیر اینکر اور کالم نگار سلیم صافی نے اس کی نشاندہی کرتے ہوئے طنز کیا تھا
“گورنر ہاؤس پشاور جہاں ان دنوں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی براجمان ہیں ، میں ان دنوں فلموں اور گانوں کی شوٹنگ بھی ہوتی ہے ۔ تبدیلی آنہیں رہی ،تبدیلی آگئی ہے۔”
گورنر ہاؤس پشاور بالی ووڈ کی فلموں کے مناظر پیش کرنے لگا گورنر ہاؤس میں شادی بیاہ کی شوٹنگ بھی چلنے لگی نیا بیاہ شدہ جوڑا اب اپنی زندگی کے لمحات گورنر ہاؤس میں کیپچر کر سکتے ہیں فوٹو شوٹ اور ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے بھی سرکاری زمین استعمال ہونے لگی گورنر ہاؤس میں شادی بیاہ کی تقریبات دیکھ کر پشاور کی عوام شادی ہال بکنگ کروانا بھول گئے شادی ہال لیکر کیا کرنا اب تو گورنر ہاؤس میں شادی کریں گے ولیمہ بھی دیں گے بارات بھی ، نوجوان شہری
**کتاب کے دو رخ، جو دکھتا ہے وہ بکتا ہے۔*
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بالخصوص سینئر صحافی سلیم صافی کے ٹویٹر سے جاری خبریں بلکل بے بنیاد ہیں۔ میڈیا انچارج ٹو گورنر معاذ فدا
گورنر ہاؤس پشاور میں فلم اور ڈرامہ شوٹنگ کی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔ معاذ فدا
عوامی گورنر کا عوامی گورنر ہاؤس جیسے دیگر مہمانوں کیلئے کھلا ہے اسی طرح نئے شادی شدہ جوڑوں کیلئے بھی کھلا ہے۔ میڈیا انچارج معاذ فدا
گورنر ہاؤس میں بنی ویڈیو ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی ہے جس نے باقاعدہ طور پر شوٹنگ کیلئے اجازت لی تھی۔ معاذ فدا
افسوس کہ اتنے بڑے صحافی نے بغیر تصدیق کے اپنے سوشل میڈیا سے کپل کی ویڈیو لگا کر غلط ذہن سازی کی۔ معاذ فدا
گزشتہ حکومتوں میں ان جیسے شوٹ کی باقاعدہ فیس مقرر تھی جو کہ عوامی گورنر نے رد کر کے کسی بھی نئے جوڑے کو فری شوٹ کہ اجازت دی۔ معاذ فدا
ان جیسے شوٹ کیلئے پورا گورنر ہاؤس نہیں بلکہ ایک مخصوص جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ معاذ فدا
سلیم صحافی صاحب اس نئے جوڑے اور اسکی فیملی کو کیا جواب دیں گے؟ وہ خود بھی آکر یہاں شوٹ کروا سکتے ہیں۔ معاذ فدا
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی ایک عوامی لیڈر ہیں اور گورنر ہاؤس پشاور اب عوامی گھر بن چکا ہے جو کہ پورے صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پاکستان کی عوام کیلئے کھلا ہے۔ معاذ فدا
اس کا جواب دیتے ہوئے سلیم صافی نے لکھا کہ
گورنر ہاوس پشاور میں ایک جوڑے کی شوٹ سے متعلق میرے ٹویٹ کے جواب میں گورنر حاجی غلام علی کا اپنے ترجمان کے ذریعے وضاحتی بیان۔۔۔ مجھے تحقیق کا درس دینے والے نے خود یہ تحقیق نہیں کی کہ ویڈیو میں نے جاری نہیں کی بلکہ وہ ٹک ٹالک کی ویڈیو ہے جو میں نے شئیر کی۔ یہ ویڈیو جوڑے نے خود یا پھر گورنر ہاوس کے عملے نے ٹک ٹالک پر جاری کی ۔ میرا سرے سے ٹک ٹالک اکاونٹ ہی نہیں۔ ویڈیو کے حق میں جو دلیل دی گئی ہے اس کے بعد اب گورنر کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ آج ہی ایک پریس ریلیز جاری کردیں کہ جو امیر یا غریب گورنر ہاوس میں شادی کرنا چاہتے ہیں تو انہیں یہ سہولت دی جائے گی۔ کیا ہی اچھا ہو کہ غریب لوگوں کو یہ سہولت مفت فراہم کی جائے۔
گورنر ہاؤس پشاور جہاں ان دنوں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی براجمان ہیں ، میں ان دنوں فلموں اور گانوں کی شوٹنگ بھی ہوتی ہے ۔ تبدیلی آنہیں رہی ،تبدیلی آگئی ہے۔ pic.twitter.com/Gb6JKclCo2
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) December 5, 2023