پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی،سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تقریب سعودی شاہی خاندان سمیت دیگر اہم شخصیات شریک

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی،سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں سعودی شاہی خاندان سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ہر طرح کے تعلقات کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا جائے گا

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی پروفیشنلز اور ایگزیکٹوز کی تنظیم ” پیپلز ” کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سعودی خاندان کی اہم کاروباری شخصیت شہزادی نورہ الفیصل شہزادی حیا سمیت دیگر اہم پاکستانی اور سعودی کاروباری شخصیات شریک تھیں جبکہ پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقعہ پر پیپلز کے صدر کاشف خان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت تجارتی،سرمایہ کاری سمیت دیگر سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں جس میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے تاہم پاکستانی ایگزیکٹو اور پروفیشنلز سمیت کاروباری افراد کے لئے بھی بے شمار مواقعے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے شہزادی نورہ الفیصل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں جن کو مستقبل میں مزید فروغ دیا جائے گا تقریب کے دیگر شرکاء نے بھی پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے اظہار خیال کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں