اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا فیصلے کے خلاف سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کی اپیل کا فیصلہ سنا دیا
غلط خبر نشر کرنے پر اے آر وائی نیوز کو سینئر صحافی عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم
چودہ صفحات پر مبنی فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کیا ہے
سینئر صحافی عاصمہ شیرازی سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر اے آر وائی نیوز معافی نامہ نشر کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اے آر وائی نیوز کو سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کو 50 ہزار روپے ہرجانہ دینے کا حکم
عاصمہ شیرازی چاہیں تو اے آر وائی نیوز پر ہتک عزت کا دعوی بھی دائر کر سکتی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اے آر وائی نیوز نے سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف دو روز تک غلط خبر نشر کی تھی
اے آر وائی نیوز نے سپریم کورٹ کی خبر کے ساتھ غلط طور پر عاصمہ شیرازی کی تصویر بار بار نشر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ
پیمرا قانون کے تحت چینلز کی ذمہ داری ہے کہ خبر کو درست انداز میں نشر کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
پیمرا قانون کے مطابق کسی کے خلاف غلط، ہراسیت پر مبنی، ہتک آمیز خبر نہیں چلائی جا سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ