جوڈیشل کمیشن نے متفقہ طور پر جسٹس عقیل عباسی قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن نے متفقہ طور پر جسٹس عقیل عباسی قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی ، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کمیشن کے رولز میں ترامیم کے لیے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے کمیٹی میں پانچوں ہائی کورٹس سے اور تمام بار کونسل سے ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا کمیٹی کے قیام پر ہونے والی ووٹنگ میں دو ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا زرائع کا دعوی ہے کہ مخالفت میں ووٹ دینے والے دو ارکان میں ایک تو جسٹس اعجاز الاحسن ہیں اور دوسرے جسٹس منیب اختر ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا نام حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے جو 14 دن میں اپنا اجلاس بلا کر کمیشن کی سفارش پرغور کرے گی

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی کے لیے پورا میکینیزم بنانے کے رولز میں ترمیم کرنے کے سلسلے میں ووٹننگ ہوئی کمیشن کے 9 ممبران میں سے 7 نے کمیٹی کے قیام کی حمایت کی جبکہ پانامہ نگران جج اعجاز الحسن اور چوتھے نمبر سے سپریم کورٹ کا جج بننے والے منیب اختر نے مخالفت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں