گوانگ ژو (شِںہوا) عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس کے ایگزیکٹو چیئرمین اور شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں متعدد بین الاقوامی میڈیا اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں۔
قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن سعید الرومیہی ، جاپان کی جیجی پریس کے صدر اور سی ای او ساکائی کاتسوہیکو، سعودی پریس ایجنسی کے صدر فہد بن حسن العقران ، آذربائیجان اسٹیٹ نیوز ایجنسی (اے زیڈ ای آر ٹی اے سی) کے بورڈ کے چیئرمین ووگر علی یوف ، جنوبی کوریا کے جونگ گانگ ایلبو کے صدر اور ایگزیکٹو ایڈیٹر کوہ ہیون کوہن 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے چین میں ہیں۔
فو نے میڈیا رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ سربراہ کانفرنس وبائی امراض کے بعد چین میں منعقدہ سب سے بڑا آف لائن میڈیا فورم اور عالمی میڈیا کے لئے ایک عظیم الشان تقریب بھی ہے۔
فو نے مہمانوں کے ساتھ کانفرنس کے موضوع “عالمی اعتماد میں اضافہ، میڈیا کی ترقی کا فروغ” پر توجہ مرکوز کرنے اور مشترکہ طور پر اس بات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے شِںہوا کی آمادگی ظاہر کی کہ عالمی میڈیا صنعت عالمی چیلنجز سے کیسے نمٹ سکتی ہے اور عالمی امن، خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔