راجن پور کچے میں ڈاکو ایک بار پھر سے سرگرم ۔۔۔گنا کی فصل تیار ہونے پر ڈاکوؤں کی جانب سے مقامی لوگوں کو بھتے کے لئے کالز آنے لگیں ڈاکو وہاب لونڈ نے سوشل میڈیا پر بھتہ وصولی کے لیے ویڈیو اپلوڈ کردی بھتہ نا دینے پر گنے کی فصل کو آگ لگانے کی دھمکی بھی دی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف وقفے وقفے سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ڈاکو دریائے سندھ کے اندر بیٹھ کراس طرح کی ویڈیو بناتے رہتے ہیں
راجن پور کچے میں ڈاکو ایک بار پھر سے سرگرم ہوگئے کچہ میں گنا کی فصل تیار ہوئی تو ڈاکوؤں نے مقامی لوگوں کو کال کرکے بھتہ لینے کی دھمکی دینے لگیں لونڈ گینگ کے اشتہاری ڈاکو وہاب نے مقامی لوگوں کو بھتہ کے لیے دھمکی آمیز ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی ویڈیو میں مقامی لوگوں کو بھتہ نادینے پر ان کی فصل کو آگ لگانے کی دھمکی بھی دے دی ڈاکو ویڈیو کے دوران جدید اسلحہ سے لیس تھے ڈاکوؤں کی ویڈیو سچ نیوز کو موصول پولیس کے مطابق وقفے وقفے سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے پولیس نے گزشتہ دو ہفتہ قبل آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک کیے ہیں ڈاکو دریائے سندھ کے اندر بیٹھ کر اس طرح کی ویڈیو بناتے رہتے ہیں ڈاکوؤں کے چاروں اطراف پولیس کی چوکیاں موجود ہیں مقامی لوگوں اور ان کی فصل کی حفاظت کے لیے پولیس موجود ہے