سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سندھی کلچر ڈے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سندھ باسیوں نے اپنی ثقافت کو بھرپور انداز میں پیش کیا جبکہ مقامی گلوکاروں نے بھی سندھی گیت گا کر سماں باندھ دیا

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سندھی کلچر ڈے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سندھ باسیوں نے اپنی ثقافت کو بھرپور انداز میں پیش کیا جبکہ مقامی گلوکاروں نے بھی سندھی گیت گا کر سماں باندھ دیا

سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے جدہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے جنھوں نے سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر کلچر ڈے کو بھرپور انداز سے منایا مقامی گلوکار میر ساریو اور عباس سیال نے سندھی فوک میوزک کے ذریعے خوب سماں باندھا جس پر شرکاء نے روایتی ڈانس کرکے تقریب کو خوب دوبالا کیا اس موقعہ پر تقریب کے آرگنائزر طارق سندھی اور عامر خشک کا کہنا تھا کہ سندھی ثقافت پوری دنیا میں اپنا منفرد اور نمایاں مقام رکھتی ہے اور ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں جس طرح سندھی کلچر ڈے منایا جاتا ہے اس سے پاکستان اور اسکے ثقافتی رنگ عیاں ہوتے ہیں اور پاکستان کا مثبت چہرہ ابھرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں